آصف زرداری کا پیپلزپارٹی کی صدارت سے استعفیٰ، فریال تالپر کو منتخب کرنے پر غور

264

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفی دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین کے  لیےرکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔