پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل کمیشن کے سربراہ نے استعفا دیدیا

515
Plan to shift PCB offices

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے استعفا دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے  میڈیکل کمیشن  کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی  میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ان فٹ کھلاڑیوں ذیشان ضمیر، احسان اللہ اور ارشد اقبال کی انجری تشخیص کے لیے ایک آزاد انکوائری کمیٹی بنائی تھی، جس نے اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کروائی ہے۔

اسی دوران چیئرمین پی سی بی کی جانب سے اشارہ دیا گیا تھا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں اگر کھلاڑیوں کی انجری سے متعلق تشخیص میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسی اثنا میں آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن کے سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔