پاکستان اور امریکا کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، ویدانت پٹیل

364

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کیمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔

پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ رفاہ آپریشن کے لیے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا، رفاہ آپریشن پر امریکا کے خدشات اپنی جگہ پر موجود ہیں۔