ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈکیتوں کی فائرنگ ،ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا زخمی

226
Firing

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ کوکار میں گزشتہ شب موٹرسائیکل پر گھر جانیوالے دو بھائیوں پر مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کردی ، ایک بھائی جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ کوکار میں چوری کی ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، دو بھائی چشمہ روڈ کوکار میں موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا، جب دونوں بھائی نہ رکے تو مسلح ڈکیتوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

جس کی وجہ سے ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، زخمی اور جاں بحق بھائیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، اہلیان علاقہ نے علاقہ کوکار اور اس کے مضافاتی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو علاقہ میں اپنی رٹ قائم کرنے اور لوگوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔