بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا اختیار نہیں دیا ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پارٹی رہنماؤں سے صرف 30منٹ ملاقات کی اجازت ہے، میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر مشاورت کرکے بتاؤں گا۔ میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں؟