اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع، اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

335

مقبوضہ بیت المقدس: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سمیت وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جاریت کی تحقیقات کررہی ہے اور اس تحقیقات میں اسرائیلی حکومت کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

کہا جارہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف رواں ہفتے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی اور اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر غور کررہی ہے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں جبکہ اس خبر پر اسرائیلی حکام کی جانب سے گہری تشویش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف پر دباؤڈالیں۔