ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا، احسن اقبال

398
rocket in space

نارووال :وفاقی وزیر  منصوبہ بندی و ترقی  احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی، بانی پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کسان پریشان نظر آتے ہیں، 2018 کے بعد بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے، حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔

انہوں  نے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا، ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، ہم ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہمیشہ امن تعلیم اور ترقی کی سیاست کی ہے، کبھی لالچ نہیں کیا، عوامی خدمت کو ہی سیاست سمجھتے ہیں۔