آئی جی اسلام آباد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کمر کس لیں، وزیرداخلہ

726

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کمر کس لیں۔

وفاقی دارالحکومت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا حکومت کے پاس موجود ہے، جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایسے غیر ملکی جو کارڈ کے حامل ہیں، انہیں 3 مہینے کی توسیع دی گئی ہے، مگر تین مہینے کے بعد بھی انہیں جانا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں سیکورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں۔ اس سلسلے میں حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اسلحہ لائسنس  کے اجرا پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔ سکھ یاتریوں کے لیے آن ارائیول ویزا سسٹم بنانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔