پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، وفاقی وزیر دفاع

385

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف  نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اسے ایس سی او کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت فخر ہے ، وہ اس ایسوسی ایشن کو مزید گہرا اور وسعت دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے،

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کروں گا کہ پاکستان کو ایس سی او کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت فخر ہے ، وہ اس ایسوسی ایشن کو مزید گہرا اور وسعت دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔