لاہور میں موسلادھار بارش: پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

267
flights to Turkey

لاہور: صوبائی دار الحکومت میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ  شدید بارش   ہوئی ، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث فلائٹس بھی متاثر ہو گئیں، خراب موسم کی صورتحال کے سبب پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہیں، جبکہ گجومتہ میں ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ، پی آئی اے کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 726 کو اسلام آباد لینڈ کروایا گیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جیل روڈ پر 6، ایئر پورٹ پر 10.6، گلبرگ میں 6 اور لکشمی چوک میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اپرمال میں 6 ، مغلپورہ 7.5 ، تاجپورہ 5 ، نشتر ٹاؤن میں 8 اور پانی والا تالاب میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔