امریکا کو حریف کی جگہ چین کا شراکت دار ہونا چاہیے، چینی صدر

216
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر

بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ نے اعلی امریکی سفارت کار انٹونی بلنکن کو بتایا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کو شراکت دار ہونا چاہیے، حریف نہیں تاہم ان ممالک کے تعلقات میں متعدد مسائل تاحال حل طلب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور مزید کوششوں کی ابھی بھی گنجائش باقی ہے، ہمیں امید ہے کہ امریکا بھی چین کی ترقی کے بارے میں مثبت نظریہ اپنائے گا، جب یہ بنیادی مسئلہ حل ہو جائے گا تو ہی تعلقات صحیح معنوں میں مستحکم ہوسکتے ہیں ، بہتر ہو سکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چین نے روس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ڈالر کے استعمال  کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔