امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، اسحاق ڈار

284
The thinking of the Constitutional Court is not new

اسلا م آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی پروا نہیں ہے، ہم وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے قوانین کو مدنظر رکھیں گے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کی پروا نہیں ہے، ہم وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیر کو سینیٹ اجلاس ہے، پارلیمان اور اپوزیشن کو اس معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اہم تھا، اس حوالے سے چھپانے والی کوئی بات نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر کشیدگی کم نہ ہوتی تو ایرانی صدر کیوں پاکستان آتے؟۔اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہفتہ کو دورہ سعودی عرب پر جاوں گا۔اس سوال پر کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا ایرانی صدر کے دورے کے مشترکہ اعلامیہ میں ذکر نہیں تھا ، وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ جو بات  قومی مفاد میں ہوئی وہ ہوگی، مشترکہ اعلامیے میں کشمیر اور اسرائیل کا ذکر تو تھا۔