محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

283

چیئرمین پشتون خوامیپ اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

محمود خان اچکزئی کے وارنٹِ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے جاری کیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کر کے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیے گئے۔ تھانہ گوالمنڈی میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے دوران کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔