مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا، عظمیٰ بخاری کا ردعمل

278
should take notice

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں،  تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے،  پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مریم نواز کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں ہے، پروپیگنڈا برگیڈ کا لیڈر عمرہ کرنے ننگے پاؤں جاتا تھا لیکن خانہ کعبہ والی گھڑی چوری کر کے ڈھٹائی سے اسے فروخت کرنے پر بھی فخر کرتا تھا۔