حقوق نہ دیے گئے تو اس بار اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا

216
will not compromise

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حقوق ادا نہ کیے گئے تو اس بار حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اٹھائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں اپنا پورا حق چاہیے، اور حق ادا نہ کیا گیا تو پھر حکومت کو گرائیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جو غلط کررہے ہیں انہیں خود بھی اس بات کا پتا ہے کہ وہ ٹھیک نہیں کررہے۔ اب بھی وقت ہے اپنی اصلاح کرلیں، ہمیں اشتعال دلایا گیا تو ہم جواب دیں گے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے اور نہ دیا تب بھی خمیازہ ہی بھگتنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، ایسے خواب دیکھنا بند کردیں۔ 9 مئی معاملات پر اب بھی جواب دے سکتے لیکن لیکن ملک کی خاطر خاموش ہیں۔