کراچی کی مدھوبالا نئے گھر میں منتقل ہونے کے لیے تیار

327

کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ہاتھی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور یہ عمل جلد مکمل کیا جائے۔

فور پاز نے سفاری پارک میں ہاتھی کے لیے ایک پناہ گاہ بنائی ہے جو اس کا نیا گھر بنے گا۔

چڑیا گھر میں مدھوبالا کے انکلوژر کے اندر ایک کنٹینر رکھا گیا ہے تاکہ اسے تربیت دی جا سکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ مدھوبالا دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں داخل ہوتی اور باہر نکلتی ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مدھو بالا کی پناہ گاہ کو فور پاز کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کو اگلے ماہ سفاری پارک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں کراچی چڑیا گھر میں نور جہاں ہاتھی کی ہلاکت کے بعد مدھو بالا ہاتھی اکیلی رہ گئی تھی جس کے بعد فور پاز ماہرین اور کے ایم سی انتظامیہ نے مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملائکہ اور سونیا پہلے ہی سفاری پارک میں موجود ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کے بعد ہاتھیوں کی تعداد 3 ہو جائے گی۔