پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک وصول ہونے کا امکان

368
budget deficit

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک وصول ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو قرض کی نئی قسط کے 29 اپریل تک ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے مذکورہ تاریخ تک پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ پروگرام اور 1.10 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی 1.10 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے گا، جس کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اور اس کے ساتھ ہی اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام تکمیل کو پہنچے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والی اس قسط کے بعد 6 سے 8 ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کے لیے آئندہ ماہ سے بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔