بیجنگ: چین میں ایک مقامی پھول کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق چینی سائنس دانوں نے ایک مقامی پھول میں پائے جانے والے کاربن ایٹمز کو استعمال کرکے اپنی نوعیت کا دنیا کاپہلا ہیرا بنا لیا۔
چین میں Red Peonies کے نام سے پیدا ہونے والی مقامی پھول سے تیار کیا گیا یہ ہیرا 3 قیراط کا ہے جس کی نقاب کشائی چینی صوبے ہنان کے شہر لویانگ میں منعقد کی گئی۔
ہیرے بنانے والی ماہر کمپنی لویانگ ٹائم پرامس نے یہ منفرد ہیرا تیار کرکے لویانگ نیشنل پیونی گارڈن کو عطیے کے طور پر تحفہ دیا ہے۔ اس حوالے سے گارڈن کے منتظمین نے اس کمپنی کو منفرد ہیرا تخلیق کرنے کے لیے اپنے باغ سے اس مخصوص پھول کو دینے کی ہامی بھری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پھولوں میں کم و بیش نصف صدی پرانا Peony شامل تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق پھول کی مدد سے بنائے گئے اس ہیرے کی قیمت چینی کرنسی میں تین لاکھ یوان ہے۔