ایران سے 9 سال کے بعد پہلے گرو پ کی عمرہ کیلئے روانگی

311

ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گیا ہے۔

حج آپریشنز کی نگرانی کرنے والے محمد حسین عجلیان نے ایران بھر کے مختلف شہروں سے 11 پروازوں کے انتظامات کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ سفر پیر کے روز مشہد سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد زاہدان اور اہواز جیسے دیگر اہم شہروں سے روانگی ہوتی ہے۔

آخری پرواز 2 مئی کو مشہد سے روانہ ہوگی، جو عمرہ زائرین کے اس مرحلے کا اختتام ہوگا، یہ پیش رفت دسمبر میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی کشیدگی میں کمی کے بعد ہوئی تھی، جس سے عمرہ کے منصوبوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

یہ مثبت قدم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر 2023 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ بہت بڑا اعلان سمجھا جارہا ہے کہ ایران اب عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھیجے گا۔