وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف گہری سازش کی جا رہی ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کا بڑا کردار ہے، عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی پارٹی یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ہے وہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے ایک شخص جس کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا اسے اس ملک کا وزیر اعظم بنایا، بانیٔ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیلی کے پیسے سیاست میں استعمال کیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ایمانداری کا ماسک پہنے رکھا تھا ، بانیٔ پی ٹی آئی اداروں کو بلیک میل کر رہےہیں۔