نئے آئی جی اسلام آباد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

228

نئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفیکشن جاری ہونےکے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی  بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے دستے نے سلامی دی ۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان  کے مطابق علی ناصر رضوی نے مختلف عہدوں پر پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دے رکھی ہیں، علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او اور ڈی آئی جی خدمات انجام دی ہیں۔