لاہور: سکھ یاتری بیساکھی تہوار سے متعلق تقریبات میں شرکت کے بعد آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان سے بھارت روانہ ہو گئے۔
انہیں صوبائی وزیر برائے اقلیتی رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدیداروں نے رخصت کیا۔
روانگی سے قبل سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہیں بہت پیار ملا جسے وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے دورے کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔
اس موقع پر پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت نے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے ان کے دورے کے دوران بہترین انتظامات کیے ہیں جس کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔