بورے والا:پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کسانوں نے حکومت کی گندم خریداری اور بار دانہ تقسیم کی پالیسی کو مسترد کردیا ہے جسکے خلاف ملک بھر کے کسان 29اپریل کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔
پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ اگر حکومت نے ہمارے امن احتجاج کو روکا تو کسان ہر ضلع میں احتجاجی دھرنے دیکر اضلاع کو بلاک کردیں گے، حکومت نے گزشتہ سال اشرافیہ اور مخصوص مافیا کو نوازنے کے لئے 82لاکھ ٹن گندم غیر ضروری طور پر باہر سے منگوائی جو کھانے کے بھی قابل نہیں، اب اسی گندم سے گودام بھرے پڑے ہیں، ملک کا کسان لاکھوں ٹن گندم کا دانہ نہ ملنے کی وجہ سے سرمایہ داروں اور مافیاز کو 3ہزار روپے تک فروخت کرنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے کہاکہ گندم کی قلت کے دوران حکومت نے کسانوں سے 3900 روپے میں گندم خریدی جوکہ بعد میں عوام کو 6ہزار روپے من خریدنا پڑی۔