مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا قیمتی ترین میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا، یہ میزائل ایرانی ریڈار پر نہیں آیا۔ ریمباج میزائل اسرائیل کا تیار کردہ ہے اور اس کی رفتار آواز سے زیادہ ہے۔
اس حوالے سے العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 19 اپریل کو ایرانی علاقے اصفہان پر حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب نیو یارک ٹائمز، فاکس نیوز اور دیگر غیر ملکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ کیا، حالانکہ اسرائیل اس بارے میں خاموش ہے۔