اسلام آباد ہائیکورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم

273

اسلام آباد: ہائیکورٹ  نے وزارت مذہبی امور کو  حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

حج عمرہ سروسز  فراہم کرنے والی کمپنیز کی حج کوٹا سے متعلق درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے وزارت مذہبی امور کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہم بھی حج معاملات کی نگرانی کریں گے۔

عدالت نے مزید کہاکہ  اگر کسی حاجی نے معمولی سی بھی شکایت کی تو وزارت مذہبی امور کے حکام کی خیر نہیں ہے، منی یا مزدلفہ میں کسی کی بھی شکایت آئی تو سختی سے نپٹا جائے گا، حج کے حوالے سے تمام درخواستیں التوا میں رکھ رہے ہیں، اس سال حج میں وزارت کی کارکردگی دیکھیں گے ، اس کے بعد فیصلے کریں گے، مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔