پاکستان میں  ڈالر کی قیمت میں کمی

323

اسلام آباد: پاکستان میں  ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی،  جمعے  کوکاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 278.44 روپے سے کم ہوکر 278.31 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279روپے 68 پیسے کا ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 278روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔