شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان سے چوری کیا گیا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاولنگر والے واقعہ پر سو موٹو ایکشن لیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ 6 ججز والا معاملہ فل کورٹ کو بھیجا جائے۔
اس موقع پر بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عدالت نے 22 اپریل سے قبل بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔