سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے پاکستان میں اپنے بندش کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
علاوہ ازیں ایکس کی جانب سے یہ بیان اس وقت آیا جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ نے ایکس بندش پر جواب جمع کرواتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پاکستان میں ایکس کو قومی سلامتی کے خدشات پر بند کیا گیا ہے۔