تہران: اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے اور اسرائیلی میزائل اصفہان شہر کے فوجی اڈے پر لگا ہے ۔
تہران سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور اصفہان میں اسرائیلی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اصفہان میں ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے 3 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے جبکہ متعدد شہروں میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے اور پروازیں معطل کر دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ شکن اسلحے سے متعدد علاقوں میں اڑنے والی اشیاء کو مار گرایا۔