بھارت: عام انتخاب کا پہلا مرحلہ، پولنگ جاری

297

بھارت میں عام انتخاب کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے، پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات یکم جون تک جاری رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کے دوران 97 کروڑ سے زائد افراد ووٹ کاسٹ کریں گے جن میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے،  7 مرحلوں کے پہلے انتخابی مرحلے میں 102 پارلیمانی نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق 2700 سے زائد سیاسی جماعتیں اور 8 ہزار سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات میں 16.63 کروڑ ووٹرز 1605 امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔  نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

جن ریاستوں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا ہے ان میں راجھستان، منی پور ، ،مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، تامل ناڈو ،ارونا چل پردیش، میگھیالہ،میزو رام ،اترپردیش اور دیگر شامل ہیں۔ بھارت بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔