نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کا عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہاہے۔
۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے دوران کیے وعدوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں،پہلا وعدہ پورا کر دیا۔مزید پر کام جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکر گڑھ میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 60دن کے اندر یہ وعدہ پورا کیا.ماضی میں نادرہ کا دفتر کئی مہینے بند رہا۔مگر کسی نمائندہ نے اواز اٹھائی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل کا آغاز کیا جا چکا۔ پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکاہے،سعودیہ عرب نے سرمایہ کاری کے اعلی سطحی وفد بھیجاسعودی وفد نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی وکالت کی۔،نیازی نااہل اور نالائق شخص کی حکومت تھی۔جس نے معیشت تباہ کردی،2028تک ملک کو 2018کی سطح پر لائینگے۔محنت کرکے ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں ۔ملک میں استحکام اور پالیسیاں کا تسلسل نہیں وہاں ترقی نہیں ہو سکتاملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازش کو عوام ناکام بنائے۔2029میں پاکستان دنیا میں اپنا معاشی اعتبار سے تعارف کروایا،امن استحکام کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل کے لیے معیشت مضبوط کرینگے معیشت مضبوط سے ملک کا پہیہ چلے گا۔ملک کی ترقی کے لیے ملک کر کام کرنا ہے۔ترقیاتی کام ن لیگ کی اولین ترجیح ہے۔