خطے میں روس ایران گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جوبائیڈن

279

واشنگٹن: امریکا خطے میں روس اور ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، امریکا اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا عراق سمیت خطے میں امریکا اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، امریکا اسرائیل کی سلامتی اور جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران اسرائیل پر حملے کرنے میں کامیاب رہا تو امریکا جنگ میں شامل ہونے پر مجبور ہو گا، امریکا خطے میں روس اور ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، امریکا اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ریپبلکن کی حمایت سے اسرائیل کیلئے بڑی عسکری اور مالی امداد کی منظور ہو گی، مشرق وسطی میں تنازعات کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔

عراقی وزیر اعطم السودانی نے کہا کہ ہم فوجی تعلقات سے امریکا کے ساتھ مکمل شراکت داری کی طرف جانے کیلئے کام کر رہے ہیں، خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں امریکی اور عراقی خیالات مختلف ہو سکتے ہیں اور ہم بھی جنگ کی توسیع کو روکنا چاہتے ہیں۔