پاکستان اوربھارت مذاکرات سے مسائل حل کریں: امریکی محکمہ خارجہ

314

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔

پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے،دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا، پاکستان نے معیشت کے استحکام کے لیے پیش رفت کی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قرضوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، سرحد پار قتل کے الزامات سے متعلق عدم مداخلت کے موقف پر قائم ہیں۔