چینی کمپنی کی اداس ہونے پر نئی پالیسی متعارف

426

بیجنگ : چینی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی نے اپنے ملازمین کے لئے اداس ہونے پر نئی پالیسی متعارف کرادی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے اپنی فرم میں ایک انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس کے تحت ملازمین اگر کام سے اداس ہیں تو وہ چھٹی کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازم سالانہ کم وبیش دس چھٹیاں لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ سے اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کسی کو بھی اس چھٹیوں سے منع نہیں کیا جا سکتا، خلاف ورزی کے طور پر کاروائی کی جائیگی۔