اندورن سندھ ڈاکوؤں کو اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، بریگیڈیئر(ر)حارث نواز

417
Sindh dacoits

کراچی: سابق نگران وزیرداخلہ سندھ برگیڈیئر(ر)حارث نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اندورن سندھ ڈاکوؤں کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

برگیڈیئر(ر)حارث نوازکا وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ سیاسی بھرتیوں کا خمیازہ کراچی والوں کو ڈاکوؤں کی شکل میں بھگتنا پڑرہا ہے۔مقامی سردار ڈاکوؤں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں

حارث نواز نے ضیا لنجار کو مشورہ دیا کہ الزام لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ صوبے میں حالات نگران حکومت کے دور میں خراب ہوئے۔