وزیراعلیٰ پنجاب کا گورنمنٹ ہائی اسکول مری کا دورہ

365

مری : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شدید بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائیا سکول مری پہنچ کر طالبات اور اساتذہ سے درپیش مسائل دریافت کیے۔

وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر عملہ اور طلباء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے طلباء  کو درپیش مسائل کے حل  کی ہدایت جاری کر دی ۔

مریم نواز نے طلباء سے پڑھائی اور دیگر مسائل دریافت کئے۔اس دوران ایک معذورلڑکی سے ملاقات ہو ئی ۔

وزیراعلیٰ نے معذور لڑکی کے فوری علاج کا حکم دیا۔ انہوں نے طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات پرا سکول انتظامیہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔