اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔
درخواست گزار بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیشِ نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔