اسرائیل پر حملے کے غیر ذمہ درانہ موقف پر ایران نے 3 ممالک کے سفیر طلب کرلیے

513

تہران:ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کو اسرائیل پر حملہ ناکام بنانے میں مدد کرنے پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے سفیروں سے اسرائیل پر تہران کے جوابی حملوں کے حوالے سے ان کے ممالک کے غیر ذمہ دارانہ موقف کے بارے میں سوال کیا۔

خیال رہے کہ  مذکورہ تین یورپی ممالک نے اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کی تھی، یہ حملے ہفتے کی رات سے اتوار تک چلے، جو کہ یکم اپریل کو شام میں اسرائیل کی جانب سے اس کے قونصل خانے پر بمباری کا بدلہ تھے۔