بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، بلاول بھٹو

444
development of the province

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔

اپنے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی بلوچستان سے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بے گناہ، معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔