کوئٹہ آنے والی ٹرین حادثے کا شکار

246

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے جبکہ ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی ہے۔

ٹرین حادثے سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آخری اطلاع آنے تک بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا تھا۔ ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔