توقع ہے کہ ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کرے گا، بائیڈن

389

واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ایران اسرائیل کے خلاف “جلد از جلد” حملہ کر دے گا۔

 امریکی صدر جو بائیڈن کے بقول ایران شام کے شہر دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر اسرائیل کے مہلک حملے کا جواب “جلد ” دے گا۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے کہ تہران کے منصوبوں کے بارے میں واشنگٹن کے پاس کیا خفیہ معلومات ہیں۔ “ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف ہیں۔ ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے۔ ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے۔ اور ایران کامیاب نہیں ہو گا”۔

 جب ایک صحافی نے پوچھا کہ تہران کے لیے ان کا پیغام کیا ہو گا، بائیڈن نے جواب دیا: “نہیں۔” اسرائیل کے خلاف ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر، امریکہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے۔

 ایک امریکی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعہ کے روز جرمن خبر رساں ایجنسی کو بتایا، ’’ہم علاقائی ڈیٹرنس کی کوششوں کو تقویت دینے اور امریکی افواج کے لیے فورس کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے اضافی اثاثے خطے میں منتقل کر رہے ہیں۔