اسلام آباد:صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات عید ہاں منائیں گی؟ تفصیلات میڈیا پر شیئر کردیں گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر نواب شاہ میں منائیں گے جبکہ وزیر اعظم شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے، مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف جاتی امرا میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ پرویزخٹک نوشہرہ میں عید منائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کراچی، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمن ڈی آئی خان، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ملتان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز عید ادا کریں گے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سہیون میں ، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عیدالفطر منائیں گے۔