وزیراعظم کی خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی مذمت

187
Bitter decisions have to be taken

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے شہدا کی درجات کی بلندی کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم  نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم  کاکہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

واضح رہے کہ  دو   روز قبل  بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے تھے جبکہ  کچلاک میں دھماکے  کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 12افراد زخمی ہوئے ۔