حکومت اور پولیس نااہل، کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے،مصطفی کمال

332

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے سندھ حکومت اور پولیس کو نااہل قرار دیتے ہوئے کراچی کو تین ماہ کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں رکن قومی اسمبلی اور سینئر ڈپٹی کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال نے کہا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ اس پر قابو پانے میں صوبائی احکومت اور پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، لہٰذا کراچی کو فوری طور پر تین ماہ کے لیے فوج کے حوالے کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متعصب حکومت اور نااہل پولیس کی وجہ سے اب تک 60 شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ شہر کا کوئی علاقہ یا سڑک ایسی نہیں جہاں کسی کا جان و مال محفوظ ہو۔