شام حملے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے دنیا میں محفوظ نہیں، ایران

299

تہران: آیت علی خامنہ ای کے سینئر مشیر یحیی رحیم صفوی نے شام میں ایرانی اسفارتخانے پر اسرائیلی  حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے سفارت خانے اب دنیا میں کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یحیی رحیم صفوی نے کہاکہ اسرائیل ایک ناپاک ریاست ہے، اس کا دنیا میں مزید رہنا خطے میں امن تباہ کرنے کے مترادف ہے، اسرائیل کو اب ہر حملے کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، اسرائیل نے غزہ میں بھی عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

خیال رہے کہ شامی ایرانی سفارت خانے پراسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 7 ارکان مارے گئے تھے، قدس فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی جنرل محمد رضا سالہ زاہدی 7افراد شہید ہوئے تھے۔