کراچی کا آئندہ موسم 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

474
forecast

کراچی:چیف میٹرولوجسٹ سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز میں کراچی کا درجہ حرارت  38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، رات میں ہلکی پھلکی ٹھنڈ رہے گی اور دن میں موسم گرم ہوگا، روزہ دار باہر نکلنے سے احتیاط کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں کا اسپیل 12 یا 13 اپریل کو شروع ہونے کا امکان ہے، بلوچستان کے بعد پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں آج دن میں شدید گرمی تھی جبکہ رات میں موسم قدرے بہتر ہوجاتاہے، رات کے پہر میں ہلکی سی ٹھنڈ ہوجاتی ہے۔