کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ اختتام پذیر

341

اسلام آباد: کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے کاکول ملٹری اکیڈمی میں آرمی کے ٹرینرز کی زیر نگرانی اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے خوب ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کو کیمپ کے دوران مختلف ٹاسک بھی دیئے گئے۔

قومی کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچ گئے 18 اپریل کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر قومی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔