چینی انجینئرز کو لے جانے والی بس بم پروف نہیں تھی: رپورٹ

269

شانگلہ :چینی انجینئرز کو لے جانے والی گاڑی جس کو بشام میں نشانہ بنایا گیا تھا بم پروف نہیں تھی ۔

پولیس کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس بلٹ پروف یا بم پروف نہیں تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نشانہ بننے کے بعد بس 300 فٹ نیچے کھائی میں گر گئی تھی۔ قافلے میں شامل دوسری بس اس بس سے کم از کم 15 فٹ دور تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے خودکش حملہ آور کی طرف سے چلائی گئی کار کے ٹکڑے بھی اکٹھے کر لیے ہیں جو انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا گئی تھی۔

حکام نے حملے کی جگہ کی فضائی امیجنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش بم حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بس انجینئرز کو داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جگہ لے جا رہی تھی۔