وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

218

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر کمرشل ایئر لائن کے ذریعے مملکت سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی وفد کی ٹیم میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد خان چیمہ شامل تھے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھیں۔

 وزیراعظم آج رات سعودی عرب پہنچنے کے بعد 6 سے 8 اپریل تک مدینہ میں قیام کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس پیش رفت سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جمعہ کو تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف (آج) ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ 4 مارچ کو وزیر اعظم کے دفتر میں منتخب ہونے کے بعد یہ وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے کمرشل فلائٹ استعمال کریں گے۔ وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وفد کے ارکان ان کے سفری اخراجات برداشت کریں گے۔ ت

فصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے جس میں مختلف منصوبوں اور تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔