الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

380

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ سے سینیٹ کے 12، بلوچستان سے 11 اور اسلام آباد سے سینیٹ کے دو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے پیپلز پارٹی کے 10، ایم کیو ایم کا ایک اور ایک آزاد سینیٹر منتخب ہوا۔ ایم کیو ایم کے امیر علی الدین اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیانی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

پیپلزپارٹی کے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی سید اور ندیم احمد بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ ٹیکنوکریٹ کی سیٹس پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو کا نوٹفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

خواتین کی نشستوں پر قرت العین مری اور روبینہ قائم خانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سندھ سے اقلیت نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی نشستوں پر کامیاب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیکفیشن بھی جاری کیے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کامیاب قرار پائے۔